پشاور دھماکا : وزیراعلی خیبر پختونخوا سمیت سیاسی قائدین کا اظہار مذمت

Imran Khan and Pervez Khattak

Imran Khan and Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ پشاور میں چارسدہ روڈ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے دھماکے کے زخمیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور دھماکے پر وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سردار مہتاب احمد خان، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، سینیٹر شاہی سیداور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔