پشاور دھماکا، شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Funeral Prayer

Funeral Prayer

پشاور (جیوڈیسک) شہدا کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آئی جی خیبر پختونخوا، اعلی سول اور پولیس افسروں کے علاوہ شہدا کے لواحقین، عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی ناصر درانی نے کہا پشاور اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن شہر کا کردار ادا کر رہا ہے تاہم پشاور پولیس محدود وسائل کے ساتھ لوگوں کے جان و مال کا ہر ممکن تحفظ کر رہی ہے۔

آج صبح تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس کے بی ڈی اسکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پشاور کے شیخ محمدی کے علاقے میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لئے جا رہے تھے۔ دھماکے میں چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔