پشاور (جیوڈیسک)پشاور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن، تحریک انصاف کے قائد عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمن نے قصہ خوانی دھماکے کی شدید مذمت کی اور متاثرین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی قصہ خوانی دھماکے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔