پشاور : پشت خرہ میں دھماکا ، 2 پولیس اہلکار زخمی

 Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے پشت خرہ میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پشت خرہ میں سڑک کے کنارے دیسی ساختہ نصب بم پھٹ گیا۔ بم سے قریب سے گزرنے والی پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو پولیس اہلکا ر زخمی ہو ئے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔