پشاور دھماکے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی

Peshawar Bomb

Peshawar Bomb

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے پشاور دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کر کے کہنا تھا کہ وہ حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔