پشاور دھماکہ، خودکش حملہ آور کے اعضا مل گئے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک

Peshawar Blast Suicide

Peshawar Blast Suicide

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں کوچہ رسالدار دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کو خودکش بمبار کے اعضاء مل گئے۔

کوچہ رسالدار میں منگل کی شب ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے بعد فضا سوگوار ہے۔ قریبی بازار اور دکانیں بند ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

تفتیشی حکام کو خودکش بمبار کے اعضاء مل گئے ہیں جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے آج بھیجا جائے گا۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ خان رازق میں درج کر لی گئی ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ کی عمر 18 سے 20 سال تھی اور اس نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔وہ دوڑ کر ہوٹل میں داخل ہوا اور اسی دوران دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے 27 زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ شب ہوٹل میں خودکش دھماکہ میں نو افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوئے تھے۔