پشاور میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے سلیمان خیل میں دھماکے سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بڈ بیر کے علاقے سلیمان خیل میں ایک اسپتال کے قریب ہوا جہاں پولیو مہم کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔