پشاور (جیوڈیسک) محکمہ آبپاشی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے بورڈ بازار میں نہر کے کنارے ایک ہزار سے زائد دکانوں ، کیبنوں اور تھڑوں کو مسمار کر دیا ، دکانوں کی مسماری پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔
محکمہ آبپاشی نے بورڈ بازار نہر کے کنارے دکانداروں کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ نہر کے اوپر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دکانوں کو فوری طور پر خالی کردیں۔ کیونکہ ان تجاوزات کی وجہ سے پانی کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
تاہم دکانداروں نے احتجاج کا راستہ اپنایا اور محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اتوار کے روز محکمہ نے پولیس کے ہمراہ ان دکانوں کو خالی کرایا۔ بعدازاں محکمہ آبپاشی نے ایک ہزار سے زائد دکانون کو مسمار کر دیا دکانداروں نے اس کے خلاف نعرہ باز ی کی اور احتجاج کیا۔