پشاور (جیوڈیسک) اندرون پشاور کی ان گلیوں میں پاک و ہند کی فلم نگری کے کئی ستاروں نے آنکھ کھولی۔
ڈھکی منور شاہ میں ایستادہ کی تین مزلہ عمارت بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والے راج کپور کی جنم بھومی ہے۔ راج کپور کے دادا بشیشر ناتھ نے اس مکان کو تعمیر کرایا اور یہیں 1906میں راج کپور کے والد پرتھوی راج اور 1924میں راج کپور پیدا ہوئے۔
پشاور کے ایک مقامی صراف کی ملکیت یہ مکان گزرتے وقتوں کے ساتھ کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخی مقامات کی بحالی اور اپنی تحویل میں لینے کے اعلانات کیے ہیں۔ دلیپ کمار کے مکان کو آثار قدیمہ کے قانون کے تحت حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ راج کپور کا مکان ابھی توجہ کا منتظر ہے۔ لکڑی کے دروازے نقش ونگار لیے کھڑکیاں چوبارے قدیم طرز تعمیر کا نمونہ ہیں لیکن موسموں کی سختیوں نے اس عمارت کو خستہ حال کر دیا ہے۔