پشاور (جیوڈیسک) کے تاریخی قصہ خوانی بازار میں بم دھماکے میں 41 افراد کی ہلاکت کے سوگ میں آج شہر بھرکی مارکیٹیں بند رہیں گی۔ دہشت گردوں نے پشاور کا دل سمجھے جانے والے قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ دھماکے سے 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
جبکہ درجنوں گاڑیوں کے علاوہ قریبی مسافرخانے اور اس سے متصل قہوہ خانے میں آگ لگ گئی۔ مسجد کے نیچے قائم دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہو گئی۔ پشاور کی تاجر تنظیموں نے شہر میں ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔