پشاور میں عمارت کی لفٹ پھنسنے سے خواتین اور بچیوں کی حالت بگڑ گئی

Lift

Lift

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) گلبرگ کینٹ میں رہائشی عمارت کی لفٹ پھنسنے سے خواتین اور کم عمر بچیوں کی حالت خراب ہو گئی۔

گلبرگ کینٹ میں رہائشی عمارت کی لفٹ تکنیکی خرابی کے باعث پھنس ہوگئی، لفٹ میں 5 خواتین اور 2 بچیاں موجود تھیں۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لفٹ میں پھنسی خواتین اور بچیوں کو نکال لیا۔لفٹ میں دم گھٹنے کے باعث خواتین اور بچیوں کی حالت خراب ہوگئی۔

خواتین اور بچیوں کو فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔