کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں چارسدہ روڈ پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری۔
بم دھماکوں اور دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں سے کسی کی بھی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو اللہ تعالی صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔