پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بس کے اندر بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
بس بم دھماکے میں شہیدہونے والے 6 شہدا محمد انعام ، ریاض خان، محمد اسماعیل، محمد سیف ، محمد ارشد اور شاہد علی کا تعلق مردان کی تحصیل تخت بائی سے تھا ۔ انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مالاکنڈ ایجنسی تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3 شہدا حسین خان، ارشد علی اور محمد انور کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔
شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے حکام اور سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔