پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں تاجر کے گھر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یکہ توت کے علاقے خان مست کالونی میں تاجر مجیب الرحمن کے گھر کے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے تاجر کے گھر کے اندرونی حصہ کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق یہ بھتہ خوری کی کارروائی لگتی ہے۔