پشاور: تاجر کے قتل پر مظاہرین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) تاجر برادری نے حاجی کابل شیر کی لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حاجی غلام علی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حاجی کابل شیر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

اس موقع پر آل پاکستان آڑھتیاں ایسوسی ایشن کے صدر ملک سونی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔