پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے متنی بازار میں سی ڈی شاپ دھماکے کا مقدمہ تھانہ متنی میں درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شرپسندوں نے متنی بازار میں ایک سی ڈی شاپ کے باہر بارودی مواد نصب کیا۔
جو ذوردار دھماکہ سے پھٹا۔ دھماکے سے سی ڈی شاپ تباہ ہوگئی۔جبکہ ملحقہ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متنی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔