پشاور (جیوڈیسک) کے علاقے ڈبگری میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاکر حسین کی گاڑی پر فائرنگ میں ڈرائیورجاں بحق ، اور بھائی زخمی ہو گیا۔ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آوربھی ہلاک ہو گیا۔ معروف آرتھو پیڈک ڈاکٹر اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاکرحسین اپنے گھر جا رہے تھے۔
کہ ڈبگری کے علاقے میں سید انور میڈیکل سنٹر کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق اور بھائی الطاف حسین زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ ڈاکٹر شاکر حسین اس حملے میں محفوظ رہے۔ ان کے بھائی کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔