پشاور: سینٹرل جیل پر حملے کا خدشہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

Peshawar Central Jail

Peshawar Central Jail

پشاور (جیوڈیسک) دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سینٹرل جیل پشاور کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

ذرائع سینٹرل جیل کے مطابق جیل اور اطراف میں پولیس کے علاوہ ایلٹ فورس کے کمانڈوز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔