پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی سینٹرل جیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سیکیورٹی پر مامور عملہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عملے کو وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر تبدیل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں عملے کی تبدیلی کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سیکورٹی پر ایلیٹ فورس کے 20 تعینات تھے۔
دوسری جانب سینٹرل جیل پشاور انتظامیہ کا موقف ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا سیکیورٹی عملہ تبدیل کرنا معمول کا معاملہ ہے۔ پہلے بھی کئی بار عملے کو تبدیل کیا گیا ہے۔