پشاور : سنٹرل جیل پر حملے کا خطرہ، پاک فوج کے اہلکار تعینات

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) سنٹرل جیل پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر جیل سیکورٹی کیلئے پاک آرمی سمیت ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ سنٹرل جیل پشاور میں کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد سمیت مالاکنڈ آپریشن میں۔

گرفتار ہونیوالے دہشت گرد قید ہیں مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم سے روابط کے الزام میں ڈاکٹر شکیل آفریدی بھی اس وقت سنٹرل جیل پشاور میں قید ہیں۔ عید الفطر پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جیل کے اندر پاک آرمی کے جوانوں سمیت ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔