پشاور(جیوڈیسک) پشاورکی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے تصادم کے بعد پاک فوج کے دستوں کو طلب کرلیاگیا،جس کے بعد صورت حال معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے 2 گروپوں میں تصادم ہو اجس کے نتیجہ میں 6 قیدی زخمی ہو گئے۔
تصادم کافی دیر تک جا ری رہا جس کے بعد صورت حال کو معمول پر لانے کیلئے فوجی دستہ جیل پہنچ گیا۔واضح رہے کہ پشاور میں دہشتگرد حملوں کی دھمکیوں کے بعد شہر میں پہلے ہی سکیورٹی الرٹ ہے جبکہ کینٹ اور اندرون شہر واقع چرچز، جامع مساجد، تجارتی مراکز اور دیگر حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،اور کینٹ ایریا میں قائم ناکوں پر نگرانی بھی سخت ہے۔