پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے دو سگے بھائیوں کو گولیا ںمارکر ہلاک کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ روڈ کے علاقہ میں رات تین بجکر پندرہ منٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔
جان بحق ہونے والے ایک نوجون کی عمر 20 جبکہ دوسرے کا 25 سال تھی دونوں کا تعلق قریبی علاقہ کشورآباد سے تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ رات تین بجکر پندرہ منٹ پر پیش آیا۔