پشاور: چارسدہ روڈ پر سی این جی سٹیشن کے قریب بم ناکارہ بنا دیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے چارسدہ روڈ پر سی این جی سٹیشن کے قریب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے چارسدہ روڈ پر ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا۔ جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔

اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بم پانچ کلو گرام وزنی تھا جوگھی کے کنستر میں رکھا گیا تھا۔