پشاور (جیوڈیسک) چارسدہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ روڈ پر واقع کار شوروم میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان گاڑیوں کے لین دین کے تنازع پر دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی گئی۔