پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے جمرود روڈ پر خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میںبعض کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے صنعتی علاقے جمرود روڈ پر کارخانومارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ پر قریب زور دار دھماکے میں7افراد جاں بحق اور16زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں خاصہ دار فورس کا افسر نواب شاہ اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں قریب کھڑی تین گاڑیاں اور6 موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں ، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔