پشاور : وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بچے کی آنکھ نکالے جانے کا نوٹس لے لیا

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بچے کی آنکھ نکالے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی نے وزیر صحت کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہوگئی تو ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، متاثرہ بچے کو ہر ممکن علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔