پشاور: بچوں کے تنازع پرخاتون نے پڑوسن کو قتل کردیا

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بچوں کے تنازع پر خاتون نے پڑوسن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چولی بابا میں بچوں کے تنازع پرخاتون فضیلت بی بی نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی ہمسائی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئی۔

واقعے کا مقدمہ تھانا متھرا میں درج کیا گیا ہے۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق مقامی جرگہ کوشش کر رہا ہے۔

کہ معاملہ پولیس میں لانے کے بجائے آپس میں بات چیت کے ذریعے نمٹایا جائے۔ پولیس ملزمہ کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔