پشاور: بچے کو اغواء کرکے قتل کرنے والے دو افغان گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس کے مطابق اکیڈمی ٹائون کے علاقے سے افغانستان میں بطور انجینئر کام کرنے والے وجیہہ الدین کے دس سالہ بیٹے اعصام الدین کو اغواء کر لیا گیا تھا۔

اغواء کاروں نے بچے کے والدین سے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزمان بچے کو نشہ آور دوا پلاتے رہے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے والدین کی رپورٹ پر تفتیش کے بعد دو اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا۔

سفاک ملزمان نے بچے کی نعش گندم کی بوریوں کے نیچے چھپا رکھی تھی۔ گرفتار ملزمان افغان باشندے ہیں جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج بھیج دی ہے۔