پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اپنے بچوں کو کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے 471 افراد گرفتار کر کے 1ہزار سے زیادہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے احکامات کے مطابق پشاور میں 9 بیماریوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم صحت کا اتحاد میں قطرے نہ پلانے پر 471 ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔
گرفتار افراد کو 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قطرے نہ پلانے پر1 ہزار افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔