پشاور اور چترال کے درمیان لواری ٹاپ پر شدید برف باری، لواری ٹنل بند

Lowari Tunnel

Lowari Tunnel

چترال (جیوڈیسک) پشاور اور چترال کے درمیان لواری ٹاپ پر شدید برف باری کے بعد لواری ٹنل کو بند کر دیا گیا۔ درجنوں گاڑیاں ٹنل کے باہر موجود ہیں اور شدید سردی میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

چترال میں برف باری کے باعث ایک بار پھر چترال کا زمینی راستہ لوار ی ٹاپ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ہے۔ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ رات کی مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے ایک بار پھر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ہے۔

شدید برفباری کے باعث کئی گاڑیاں پھنس چکی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے۔