لاہور (جیوڈیسک) لاہور تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہاہے کہ پشاور چرچ حملہ شریعت کے مطابق نہیں بلکہ ایسے حملے شریعت کی نظر میں جرم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ قرآن مجید اقلیتوں کے ساتھ بہتر سلوک کا درس دیتا ہے۔
ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، بے گناہ انسانوں کی جانیں لینے والے نہ تو اسلام کی خدمت کر رہے ہیں نہ ہی ملک کی، دنیا کو باور کرانا ہو گا کہ ہم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔