پشاور (جیوڈیسک) کوہاٹی گیٹ چرچ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 81 افراد کی تین مختلف قبرستانوں میں تدفین کردی گئی ہے۔ کوہاٹی گیٹ بم دھماکے کے چار زخمی، زحموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 81 ہو گئی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 56 زخمی مختلف وارڈوں میں زیر علاج ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین تین مختلف قبرستانوں میں کی گئی جن میں 56 افراد کو شریف آباد، اور 18 افراد کو گورا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ جبکہ 7 افراد کی تدفین پھندو روڈ کے قبرستان میں کی گئی ہے۔ دہشت گردی میں زخمی ہونے والے 56 افراد تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔