پشاور چرچ میں ہونے والی دھماکے کی پُر زورمذمت کرتے ہیں۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان
Posted on September 23, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے چرچ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔
کالمسٹ کونسل کی طرف سے دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ بیگناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ چرچ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرک ردار تک پہنچایا جائے۔