پشاور چرچ میں ہونے والی دھماکے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں وائس آف یوتھ
Posted on September 23, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور وائس آف یوتھ پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے چرچ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ وائس آف یوتھ کے چئیرمین مجتبیٰ رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔وائس آف یوتھ کی طرف سے دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
عقیل خان چئیرمین ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ بیگناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ چرچ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اسلام دشمن عناصر ایسے حالات پیدا کر کے حکومت اور طالبان مذاکرات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔