پشاور کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ کے اس افسوسناک سانحہ پر گہرے غم و غصہ کا اظہار
Posted on September 30, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات کے نائب صدر احسان بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ کے اس افسوسناک سانحہ پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ اس لحاظ سے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ عاقبت اندیش ظالم دہشت گرد دوں اور سفاکوں نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سانحہ لاہور کو ہم بھول نہ پائے تھے کہ سانحہ پشاور پیش کر دیا گیا، جس ملک میں غیر مسلم مخفوظ نہیں وہاں پر دوسری مذہبی جماعتیں کیسے مخفوظ رہ سکتی ہیں۔