پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے کوہاٹی گیٹ چرچ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے چہروں کی سرجری مکمل کرنے کے بعد تحقیقاتی ٹیموں نے حملہ آوروں کی تصاویر تیار کر لی ہیں۔
تحقیقاتی ٹیموں کوچند روز قبل کوہاٹی گیٹ گرجا گھر حملوں میں ملوث دونوں خودکش حملہ آوروں کے سرجری شدہ چہرے موصول ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کے ازبک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ دوسرے حملہ آور بھی غیر ملکی تھا۔ تاہم اس کی قومیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ 22 ستمبر کو کوہاٹی گیٹ پر دہشت گرد حملے میں 87 افراد جاں بحق اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔