پشاور گرجا گھر کے سانحہ کو گزرے کئی دن گزر جانے کے باوجود دل خون کے آنسو رو رہا ہے
Posted on September 28, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی کے صدر چوہدری نصیر احمد سندھو نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور گرجا گھر کے سانحہ کو گزرے کئی دن گزر جانے کے باوجود دل خون کے آنسو رورہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پچھلہ واقعہ لاہور والا نہیں بھول سکے، اور اب اس واقعہ کو کیسے بھولا جائے، حکومت نے عوام سے جھوٹ کی بنیاد پر اتنا بڑا مینڈیٹ حاصل کر نے والے عوام سے شرمندگی پر اپنے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، حکومت نے جھوٹ فریب غریت مفلسی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، اور نہ ہی کوئی امید کی جا سکتی ہے۔
90 دنوں کی کارکردگی دیکھیں تو حکومت ان 90 دنوں میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بجلی کے نرخ بھی کنٹرول نہ ہو سکے، اور عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے آ ج عوام سے بھاگتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ہم اس حکومت کے ٹھیکیداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں، کہ اس واقعہ کے مستحقین کی مدد کی جائے، اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اور غیر مسلموں کو سخت سیکورٹی مہیا کی جائے۔