پشاور میں سینما دھماکوں کا مقدمہ درج، سینما کا منیجر بھی شامل تفتیش

Cinema Blasts

Cinema Blasts

پشاور (جیوڈیسک) گزشتہ روز سینما گھر میں ہونے والے دھماکوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سینما کے منیجر کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور کے معروف سینما میں فلم کی نمائش کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کا مقدمہ خان رازق پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے، متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات بھی لگائی گئیں ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے سینما کے منیجر کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔