پشاور: سینما ہائوس دھماکے کی ایف آئی آر درج، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک

Cinema House Explosion

Cinema House Explosion

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پکچر سینما ہاؤس دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی، سینتیس زخمی لیڈٰی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سینما روڈ پر واقع پکچر سینما ہاؤس کے ہال میں اس وقت دستی بم پھینکے گئے جب پشتو فلم کا شوچل رہا تھا۔چھٹی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد سینما میں موجود تھی۔

دستی بم کے حملوں سے پانچ افراد جاں بحق اور سینتیس زخمی ہوئے۔ دھماکے کے تمام زخمی افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے حادثے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ خان رازق میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔