پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے شہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر پشاور کے شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی دہشت گردی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں۔ ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ پریشان کن ہیں۔تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گیا۔ نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں بلکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔