پشاور : خودکش دھماکے سے منہدم عمارت کاملبہ نہ اٹھایا جاسکا

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں خود کش دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ابھی تک نہیں اٹھایا جاسکا۔ خود کش دھماکے میں ایک خاتون اور دو پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

پشاور کے علاقہ رشید گڑھی سعادت ٹاون میں خود کش دھماکے سے دو رہائشی مکانات تباہ ہوئے تھے۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں دو خود کش گرفتار کئے گئے تھے جبکہ ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

دھماکے میں دو پولیس اہلکار اور ایک معمر خاتون جاں بحق اور دو خواتین سمیت آٹھ زخمی ہوئے تھے۔ تباہ شدہ مکانات کا ملبہ تاحال نہیں اٹھایا جاسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے بارودی مواد ہوسکتا ہے۔ ابھی تک اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئی ہے۔