پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں رنگ روڈ پر اچینی بالا کے مقام پرہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ پشتخرہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیو ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے والی خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین خاصہ دار فورس کے اہل کار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔