پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔ پشاور میں واقع کمپیوٹرز اور دیگر آلات کے کمرشل پلازہ میں برآمد ہونے والا 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے جمرود روڈ پر واقع یک کمرشل پلازا کی دکان سے ایک بم برآمد ہوا۔
اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بم 10 کلوگرام وزنی تھا جو کمپیوٹرکے مانیٹر میں نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے بم کے پھٹنے کے نتیجے میں بڑی تباہی کا سامنا ہوسکتا تھا۔ پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔