پشاور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہے: حاجی مدثر قیوم
Posted on September 25, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا،ایم این اے چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروا ئی ہے اور ہم غمزدہ مسیحی خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششیں اس وقت اہم مرحلے سے گزر رہی ہیں لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ بعض نادیدہ قوتیں پاکستان میں جاری امن عمل سے خوش نہیں ہیں۔
طالبان اگر امن پر آمادہ ہیں تو انہیں ہر حال میں دہشت گردی کی کارروائیاں روکنا ہوں گی بصورت دیگر حکومت کے پاس طاقت کے استعمال کا آپشن موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں نے قوم کو تبدیلی کے نام پر ورغلانے کی کوشش کی عوام نے دیکھ لیا کہ انکے دعو وئوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔