پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر پیسکو نے صوبہ بھر میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول تو جاری کردیا۔ لیکن عمل درآمد کم ہی ہو رہا ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا تھا۔
تاہم اس پر عمل درآمد بہت کم ہو رہا ہے۔ نواحی علاقوں متنی، بڈھ بیر اور چمکنی کے بعض علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ رشید آباد، گلبہار، اور ورسک روڈ کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج سے صارفین پریشان ہیں۔