پشاور: جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر پولیس افسر معطل

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر ایک پولیس افسر کو معطل کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پی نے ڈی ایس پی بنوں سردار خان کو جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مبینہ تعلقات کی بنیاد پر معطل کیا ہے۔

ڈی ایس پی بنوں کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے۔