پشاور : چھٹی کے دن بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں موسم کی خنکی میں تو کسی حد تک اضافہ ہو گیا لیکن لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو سکی۔ شہر کے اکثر علاقوں میں آج چھٹی کے دن بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پشاور کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہے۔ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اتوار کے روز بھی رشید آباد، بشیر آباد، گلبہار، داودزئی، چمکنی، متنی اور بڈھ بیرمیں لوڈ شیڈنگ کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہی۔ دلہ زاک روڈ اور ورسک روڈ کے علاقوں میں وولٹیج کی کمی کی شکایات بھی عام ہیں۔