پشاور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور نے جی ٹی روڈ پر چمکنی کے مقام پر ایک کنٹینر سے مبینہ طور پر مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا۔ پشاور کے ضلعی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر چمکنی کے مقام پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 25 ٹن مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت پنجاب سے پشاور لایا جارہا تھا
جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کو سیل کر دیا جبکہ 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانا چمکنی میں مقدمہ درج کر لیا۔