پشاور (جیوڈیسک) ڈاکٹر امجد تقویم کو منگل کی شب نامعلوم افراد نے حیات آباد سے اغواء کیا تھا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی اور دیگر وارڈز میں مریضوں کا چیک اپ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد تقویم کی عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا جائے گا۔