پشاور (جیوڈیسک) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر پشاور کے ڈاکٹروں نے تینوں تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کر دی ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد کمپلیکس میں او پی ڈی اور وارڈ کا بائیکاٹ کیا گیا ہے تاہم تینوں تدریسی اسپتالوں میں مریضوں کو صرف ایمرجنسی کور دی جا رہی ہے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی اور جائز مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا دائرہ صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔